امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات

ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنی سفارتی اسناد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں صدر ٹرمپ کا پاکستانی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ جنوری 19:59

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کی ،جس میں ڈاکٹر اسد مجید خان نے صدر ٹرمپ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز امریکہ میں نئے تعینات ہونے والے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ۔ملاقات کے دوارن ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر امریکی صدر نے بھی پاکستانی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا ا ظہار کیا ۔