Live Updates

سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں ‘ جلدقابو پا لیا جائے گا‘اسلام آباد چیمبر آف کامرس

حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘آئی ایم ایف کی سخت شرائط نہ ماننے سے حکومت کی ساکھ مزیر بہتر ہو رہی ہے‘ ملکی ساکھ اور عالمی درجہ بندی میں جلد اضافہ ہو جائے گا:شاہد رشید بٹ

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:59

سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں ‘ جلدقابو پا لیا جائے گا‘اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔حکومت کو سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں جن پر جلدقابو پا لیا جائے گاجس کے بعد معیشت مستحکم ہونا شروع ہو جائے گی۔زرعی اورصنعتی شعبہ کو توجہ دی جا رہی ہے جبکہ برامدی شعبہ بھی اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی سخت شرائط من و عن ماننے کو تیار نہیں جس سے اسکی ساکھ مزیر بہتر ہو رہی ہے۔ موجودہ مالیاتی بحران پر قابو پانے کے بعد حکومت اپنی اقتصادی پالیسیوں پر بہتر انداز میں عمل درامد کر سکے گی جس سے ملکی ساکھ اور عالمی درجہ بندی بہتر ہو جائے گی جبکہ سرمایہ کاری کی صورتحال اچھی اور جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کاروباری برادری حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان موجودہ بحران حل کرنے اور برامدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیںاور انکی کوششوں کی وجہ سے برامدی شعبہ کی کاروباری لاگت کم ہو رہی ہے جس سے اسکی مسابقت کی صلاحیت بڑھ رہی ہے جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ زرعی اور صنعتی شعبہ کومزیدمراعات دینے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے ملک میں مجموعی اقتصادی ترقی خواب رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :