صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپیوزا کی ملیحہ لودھی سے ملاقات،

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال جنرل اسمبلی صدر کے دورہ پاکستان تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، ماریہ اگلے ہفتے پاکستان آئیں گی، ملیحہ لودھی وزیر اعظم ، صدر ، وزیر خارجہ سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گی، جنرل اسمبلی کی صدر کوعالمی، علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورت حال پرآگاہ کیا جائے گا

ہفتہ جنوری 21:04

صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپیوزا کی ملیحہ لودھی سے ملاقات،
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپیوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپیوزا نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، ماریہ اگلے ہفتے پاکستان آئیں گی۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کا کوئی بھی صدر 8 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔دورہ پاکستان کے دوران ماریہ اسپینوزا وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر کوعالمی، علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورت حال پرآگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کے اقوام متحدہ نیویارک مشن نے بھی ماریہ اسپینوزا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔صدر جنرل اسمبلی صدر 8 سال بعد 18 جنوری سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، ان کا پانچ روزہ دورہ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ستمبر میں جنرل اسمبلی صدر کا عہد سنبھالنے کے بعد یہ ماریہ کا ایشیا، بحرالکاہل کا پہلا دورہ ہے۔