عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار

بھارت دوسرے ، انگلینڈ تیسری پوزیشن پر قابض ،بیٹسمینوں میں بابراعظم نمبر ون ، فخرزمان پانچویں نمبر پر براجمان ،بولرز میں افغانستان کے راشد خان کے بعد قومی لیگ سپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ، آل رائونڈر میں حفیظ دستویںنمبر پر

ہفتہ 12 جنوری 2019 21:04

عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے 138پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے جب کہ بھارت126پوائنٹس لے کر دوسرے اور انگلینڈ118پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔

(جاری ہے)

بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے 2 بلے باز ٹاپ 10 میں شامل ہیں، بابراعظم نمبر ون اور فخرزمان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز میں افغانستان کے راشد خان کے بعد قومی لیگ سپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جب کہ آل رانڈرفہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں،فاسٹ باولر حسن علی ٹاپ30بالرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔مختصر فارمیٹ میں آل رانڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گلین میکسویل کی بادشاہت برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے اور قومی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔