فاروق ستار اللہ اللہ کریں اور جو لوگ کام کررہے ہیں انہیں کام کرنے دیں،وسیم اختر۔

ہمارے اختیارات محدود کردیے گئے ترقیاتی پیکج ملتے تو عوام کی بہتر خدمت کرتے،میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 جنوری 2019 21:36

فاروق ستار اللہ اللہ کریں اور جو لوگ کام کررہے ہیں انہیں کام کرنے دیں،وسیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فاروق ستار اللہ اللہ کریں اور جو لوگ کام کررہے ہیں انہیں کام کرنے دیں۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمے میں پیش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اخترایک بار پھر اختیارات نہ ملنے کا شکوہ کرتے رہے۔اس موقع پر فاروق ستار کے متعلق سوال کیا گیا کہ فاروق ستار متحدہ قومی کاؤنسل بنا رہے ہیں آپ کیا مشورہ دیں گی جس پر وسیم اختر نے ایم کیو ایم کے سابق سربراہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ فاروق ستار نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے اب وہ اللہ اللہ کریں۔

جو لوگ کام کر رہے ہیں فاروق ستار انہیں کام کرنے دیں۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں عوام کا حق ادا نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

لیکن ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا، صوبائی حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے عوام کی بہتر خدمت نہیں کرسکے۔جبکہ ہمارے اختیارات محدود کردیے گئے۔اگر ترقیاتی پیکج ملتے تو عوام کی بہتر خدمت کرتے بتایا کہ آپریشن کے بعد پتھارے ضرور لگے ہیں مگر کوئی مضبوط اسٹرکچر قائم نہیں ہوا اب پولیس کا کام ہے کہ وہ پتھارے ہٹائے۔

پاکستان کوارٹرز سے متعلق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ یہ جگہ حکومت نے مکینوں کو دی تھی اور یہ مکین گزشتہ 46 برس سے رہ رہے ہیں۔وفاقی حکومت ان سرکاری کاورٹرز کا مسئلہ حل کرے اور جو لوگ رہ رہے ہیں انہیں رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے۔#