Live Updates

پی ٹی آئی اپنا ممبرڈراپ کرے، مجھے پی اے سی میں شامل کرے،شیخ رشید

دوہفتوں میں ریلوے کو10کروڑ کی آمدن ہوئی ہے،ریلوے کے پھرکرائے بڑھانے جارہا ہوں۔جس نے 1350روپے والے کرائے میں سفر کرنا وہ کرے، وزیر ریلوے سوموارکوعمران خان کوخط لکھوں گاکہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے، کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں، شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں اگرعدالت نے بات نہ مانی توکوئی لڑائی نہیں، لاہور میں پریس کانفرنس

ہفتہ 12 جنوری 2019 21:53

پی ٹی آئی اپنا ممبرڈراپ کرے، مجھے پی اے سی میں شامل کرے،شیخ رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سوموارکوعمران خان کوخط لکھوں گاکہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے، پی ٹی آئی اپنے کسی بندے کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے، کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں، شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہاہوں اگرعدالت نے بات نہ مانی تومیں لڑائی تونہیں کرسکتا۔

انہوں نے یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کیلئے بھی کسی نے احتجاج کیا ہے۔اللہ ان کوصحت دے۔ جب یہ بیمار ہوں اور چیخیں تواس کا مطلب ہے یہ این آراوکے قریب ہیں۔ تین باروزیراعظم کیلئے کبھی کوئی بندہ باہر نہیں آیا تاہم آج جولوگ نکلیں ہیں ان کومبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پرقائم ہوں ،2019 پاکستان کی ترقی کا سال ہے۔

عمران خان ملک کومسائل سے نکالے گا۔پاکستان دنیا کی عالمی سیاست کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے معاملے پر میں سوموارکوعمران خان کوخط لکھوں گاکہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے،پی ٹی آئی اپنے کسی بندے کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے، کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں۔میں پھر ن لیگ کا احتساب کریں ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہاہوں اگر سپریم کورٹ میری بات نہیں مانے گی تومیں لڑائی تونہیں کرسکتا۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں نے کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کا نام صاحب کے بغیر نہیں لیا۔میں نے کبھی بیٹیوں کا نام نہیں لیا۔لیکن شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے کہ اس پر 121کیسز ہیں وہ کیا احتساب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوہفتوں میں ریلوے کو10کروڑ کی آمدن ہوئی ہے۔ریلوے کے پھرکرائے بڑھانے جارہا ہوں۔جس نے 1350روپے والے کرائے میں سفر کرنا وہ کرے، جس نے 1700اورجس نے 7000روپے جانا ہے وہ ان میں سفر کرے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن پرشاپنگ مال سمیت 100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں۔ تمام ریلوے اسٹیشنز پر 15 دن بعد پولیس کو بھی ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی سہولت کا بھی مثبت ردعمل آیا ہے، 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی وجہ سے ایک ماہ میں 39 ہزار ٹکٹوں کا فائدہ ہوا، جو افسر کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر 15 دنوں میں پولیس ٹکٹ چیک کیا کرے گی، پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن اب چھلانگ لگا کر 20 کا کہتا ہوں، رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ اب ہماری گنجائش نہیں اور نہ مسافروں کی گنجائش ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو شخص 3 ماہ پہلے ٹکٹ لے اس کو ایک فیصد رعایت بھی دے سکتے ہیں، 2 نئی فریٹ ٹرینیں کل سے چلانے جا رہے ہیں۔ مارچ تک 2 مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پی ٹرین شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے مزید کرائے بڑھائیں گے، وی آئی پی ٹرین میں فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کریں گے۔ ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں، کسی کو مجبور نہیں کریں گے ہر شخص اپنی کیٹگری خود منتخب کرے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات