نواز شریف کو دل کے ڈاکٹر کے معائنے کی سخت ضرورت ہے ، مریم نواز

ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ، ٹوئٹ

ہفتہ 12 جنوری 2019 21:53

نواز شریف کو دل کے ڈاکٹر کے معائنے کی سخت ضرورت ہے ، مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے والد کے ہاتھ کا درد انجائنا کا بھی ہو سکتا ہے لیکن انہیں ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دل کے ڈاکٹر سے معائنہ کی سخت ضرورت ہے ان کے ہاتھ کا درد انجائنا بھی ہو سکتا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے میرے والد کو ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔۔