انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر پنجاب حکومت کا احسن اقبال،رانا ثناء اللہ اور جہانگیر خانزادہ کو سکیورٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی جائے گی ،رپورٹ

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:19

انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر پنجاب حکومت کا احسن اقبال،رانا ثناء اللہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تین رہنماؤں کی پولیس سیکورٹی برقرار رہے گی جبکہ متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو نجی سیکورٹی رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش کے بعد پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تین رہنماؤں احسن اقبال،رانا ثناء اللہ اور ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کی سیکورٹی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کو کوئی پولیس سیکورٹی فراہم نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگی رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سیاسی شخصیات کو سیکورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حالیہ خطرات کے پیش نظر سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو سیکورٹی فراہم کی جاتی رہے گی۔میڈیا رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ سیکورٹی کا جائزہ ہر دوماہ بعد لیاجائے گا۔

اس طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اٹک کے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔میٹنگ میں اس بات کو ملاحظہ کیا گیا ہے کہ نجی سیکورٹی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے سیکورٹی گارڈز کی سیکورٹی کلیئرنس سپیشل برانچ سے نہیں کی جارہی جو سیکورٹی کے ناقص اقدامات کو ظاہر کرتا ہی۔