Live Updates

ملک میں ٹھگزآف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے ، فواد چوہدری

آصف زرداری، نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کرکے ملک لوٹا ،تحریک انصاف کی حکومت نے قرضے لینے کی بجائے تجارت بڑھانے پرزور دیا، وزیر اطلاعات آج دسمبر کے مہینے میں 4.68فیصد برآمدات بڑھی اور درآمدات میں 8.88فیصد کمی ہوئی ، اسی طرح ایک مہینے میں 540ملین ڈالر مالیاتی خسارہ بہتر ہوا عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر کھڑے ہوکر کہا ہم کسی سودا بازی کیلئے تیار نہیں، احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اسی لئے چیخیں آسمان تک جارہی ہیں،2018پاکستان میںسیاسی تکمیل کا سال تھا،اب 2019ملک کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا جب ہم ملک کو اپنے پائوںپر کھڑا کرینگے، جہلم میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:19

ملک میں ٹھگزآف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے ، فواد چوہدری
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے ، آصف زرداری اور نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کرکے ملک کو لوٹا ،تحریک انصاف کی حکومت نے قرضے لینے کی بجائے تجارت بڑھانے پرزور دیا آج دسمبر کے مہینے میں 4.68فیصد برآمدات بڑھی اور درآمدات میں 8.88فیصد کمی ہوئی ، اسی طرح ایک مہینے میں 540ملین ڈالر مالیاتی خسارہ بہتر ہوا ۔

ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جہلم میں ایک مافیا کو شکست دی گئی ہے جس طرح 2018ء میں پاکستان بھر میں عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست دی گئی ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنا کر سیاسی سفر مکمل کیا اور اب پہلی مرتبہ عمران خان کی قیادت میں ملک کے اندر تبدیلی آئی ہے جو کبھی تصور بھی نہیں کی جاسکتی تھی انہوں نے کہا کہ ملک میں نواز شریف اور آصف زرداری کے دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا نواز شریف حدیبیہ پیپر ، فلیگ شپ ، ہل میٹل اور العزیزیہ مل کاغذوں میں بنائی ہوئی تھی جس پر کوئی کام بھی نہیں ہورہا تھا اسی طرح آصف زرداری نے اومنی کمپنیاں اور زرداری گروپ آف کمپنیاں بنائی جو صرف کاغذوں تک محدود تھیں ان کی سات نسلوں نے آج تک کوئی کام نہیں کیا اور یہ کمپنیاں صرف لوگوں سے کمیشن وصول کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں حسن اورحسین نواز کے مانچسٹر سے لے کر مشرقی لندن تک جائیدادیں ہیں لیکن یہاں پر معصوم چہرہ بنا کر کہتے ہیں ہم تو پاکستانی شہری نہیں پھرکیا یہ لندن کی ملکہ الزبتھ کے رشتہ دار ہیں اور پاکستان میںان کا صرف پیسوں کا رشتہ ہے اور کوئی نہیں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکن پہنچیں لیکن جیل کے باہر پندرہ لوگ بھی نہیں پہنچے کیونکہ نواز شریف کا مطالبہ عجیب ہے کہ ہم نے پیسے لوٹ کر باہر ملک لے گئے اور اب باہر نکلیں کیونکہ عمران خان پیسے واپس مانگ رہا ہے کبھی دنیا میںایسی تحریکیں بھی چلائی گئیں جس طرح پاکستان میں چلائی جارہی ہیں اس طرح میں یہ کہتا ہوں کہ ملک میں ٹھگ آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے اور قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ہم نے اس مرتبہ ان قلاکاروں کو دبایا ہے تو ہر کوئی اٹھ کر کہتا ہے کہ پارلیمنٹ چلانی ہے تو چلو ان سے کچھ لے دے کر نظام چلادو اور کوئی کہتا ہے کہ ہاتھ ڈھیلا رکھو ورنہ سیاست بڑی تلخ ہوجائے گی تو ان کو کہتا ہوں کہ اگر لین دین کی پالیسی چلانا تھی تو عمران خان کو وزیراعظم کیوں بنایا تھا کیا چوروں کو پکڑنے سے معیشت بیٹھ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستانی معیشت چور چلا رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد آدمی ہے جس نے پارٹی کے اندر اور باہر کھڑے ہوکر کہا کہ ہم کسی سودا بازی کیلئے تیار نہیں ہیں اور احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اسی لئے چیخیں آسمان تک جارہی ہیں اور اب کبھی جیل میں ہیٹر خراب اورکبھی لندن ڈاکٹر نہ ملنے کے بہانے کئے جارہے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے صرف عوام کے پیسوں کو لوٹ کر باہر بھیجا اور آج ملک میں ہسپتال ، سکول اور بنیادی سہولیات نہیں ہیں کیونکہ یہاں پر بدعنوانی عروج پر تھی انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم نے کرپشن فری حکومت دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب سات ماہ ہوگئے خزانہ بھی پریشان ہے کہ یہ کون لوگ آگئے جنہوں نے ابھی تک مجھے نہیں لوٹا کوئی سات ماہ میں کسی وزیر کاسیکنڈل بتا دے کیونکہ عمران خان کلین حکومت چلا رہا ہے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا دوسرا وعدہ ملک کو پائوں پرکھڑا کرنے کا تھا جونہی ہم حکومت میں آئے تو وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ گئے چائنا ، ترکی کے دورے کئے اور ہم نے وہاں پر مسلم امہ اور کشمیر کی بات کی ملک میں خوشحالی کے ایجنڈے پر آگاہ کیا کہ ہم قرضہ نہیں بلکہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں اور آج دسمبرکے مہینے میں4.68فیصد ہماری برآمدات میںاضافہ ہوا اور ہماری درآمدات 8.88فیصد کم ہوئیں اسی طرح ہم نے تجارتی خسارہ کم کرنے کا بھی کہا تھا آج ایک مہینے میں540ملین ڈالر مالیاتی خسارہ بہترکیا اوراب اس کے نتیجے میں ملک میںانڈسٹری بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے عوام کے ایک کروڑ کے نوکریاںدینے کا خواب پورا ہوگا اور جس طر ح سے کام ہورہا ہے اس سے ایک سال بعد ایک کروڑ نوکریوں سے بھی زیادہ نوکریاں دستیاب ہونگی فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہنا ہم نے حکومت میں آتے ہی ہائوسنگ پروجیکٹ شروع کردیا اور لوگوں کے قبضے سے سرکاری زمینوں کو خالی کرایا جس کی وجہ سے پیسوں والوںنے شور مچانا شروع کردیا گیس بجلی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بھی کوشش کی کہ غریبوںکے حقوق کا تحفظ کیاجاسکے انہوںنے کہا کہ اگر ہم غریبوںکے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے امیرغریب کا فرق کم کرینگے اوراوورسیز پاکستانیوںسمیت رشتہ داروں سے اپیل ہے کہ قانونی طریقوں سے بینکنگ چینل کے ذریعے پیسے پاکستان بھیجیں کیونکہ حوالہ ہنڈی سے آنے والے پیسوںسے پاکستان کوفائدہ نہیںہوتا 2018پاکستان میںسیاسی تکمیل کا سال تھا اور ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا اوراب 2019ملک کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا جب ہم ملک کو اپنے پائوںپر کھڑا کرینگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات