’چنائے ایکسپریس‘ شاہ رخ کی نہیں دپیکا پڈوکون کی فلم تھی، ہدایتکار

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:37

’چنائے ایکسپریس‘ شاہ رخ کی نہیں دپیکا پڈوکون کی فلم تھی، ہدایتکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) بولی وڈ ہدایت کار روہت شیٹھی نے اپنی حال ہی میں ریلیز فلم ’سمبا‘ کے ساتھ باکس آفس پر کئی ریکارڈز توڑ دیے، جبکہ اپنے لیے بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔فلم ’سمبا‘ کی کامیاب کے ساتھ روہت شیٹھی بولی وڈ کے وہ واحد ہدایت کار بن گئے جن کی 8 فلمیں 100 کروڑ کلب کا حصہ بن پائیں۔اگر بولی وڈ میں روہت شیٹھی کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو ان کی فلموں میں ہمیشہ اداکاروں کو نہایت مضبوط کردار دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پھر چاہے ان کی کامیاب فلم سیریز ’سنگھم‘ ہو، یا پھر ’گول مال‘ اور حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’سمبا‘ سب ہی میں اداکاروں کو مضبوط کردار دیے جاتے ہیں۔روہت شیٹھی کی کامیاب فلم ’چنائے ایکسپریس‘ میں بھی بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، تاہم خود ہدایت کار کا ماننا ہے کہ یہ فلم شاہ رخ کی نہیں بلکہ اس میں موجود مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی تھی۔بولی وڈ تجزیہ کار انوپما چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں روہت شیٹھی سے فلموں میں اداکاراؤں کو مضبوبط کردار دینے کے حوالے سے سوال کیا۔تو اس پر ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ’چنائے ایکسپریس دپیکا پڈوکون کی فلم تھی، اور اس کے لیے انہیں پورا کریڈٹ بھی ملا، ۔

متعلقہ عنوان :