شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمزمیں ڈاکٹر اقبال میمن وائس چانسلر عارضی بنیاد پر وائس چانسلر تعینات

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) صدر پاکستان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمزمیں عارضی بنیاد پر انتھیزیا کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن کو وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تین مہینوں کیلئے پمز میں انتھیزیا کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر لگانے کے منطوری دے دی ہے اس سے قبل اس عہدے پر وائس چانسلر ڈاکٹر عابد فاروقی کو عارضی چارج دیا گای تھا اس عہدے پر وہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔