چیف جسٹس کے صاحبزادے کا بغیرپروٹوکول سی ٹی او آفس آئو ٹ فال روڈ کا دورہ

سی ٹی او آفس سے بغیر پروٹوکول اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی

ہفتہ جنوری 22:43

چیف جسٹس کے صاحبزادے کا بغیرپروٹوکول سی ٹی او آفس آئو ٹ فال روڈ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے نے بغیرپروٹوکول سی ٹی او آفس آئو ٹ فال روڈ کا دورہ کیا، انہوں نے سی ٹی او آفس سے بغیر پروٹوکول اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے کئے جانے والے اقداما ت کو سراہا۔سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس میں پروٹوکول فار آل پالیسی کو اپنایا گیا ہے، لاہور میں 18ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز اور 3ڈرائیونگ سنٹر قائم ہیں۔شہری کسی بھی پریشانی کے بغیر لائسنسنگ سنٹرز کا وزٹ کر سکتے ہیں۔