سٹی جمخانہ کے سعد اطہر نے انڈر 19 ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنائیں

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:51

سٹی جمخانہ کے سعد اطہر نے انڈر 19 ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) سٹی جمخانہ کے سعد اطہر نے ویسٹ زون وائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے انڈر 19 دسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 سنچریاں بنائیں اور مجموعی طور پر 303 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دوسرے میچ میں ایسٹ زون بلیوز کے خلاف 124 رنز ناٹ آئوٹ اور تیسرے میچ میں نارتھ زون وائٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے 109 رنز بنائے اور بائولنگ کے شعبے میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اس نوعمر کھلاڑی کی شاندار کارکردگی پر کوچ حافظ محمد بلال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعمر کھلاڑی سے مستقبل میں کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ سعید اطہر کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سی ای او آفتاب قرشی محسن آفتاب قرشی نے انہیں کیش ایوارڈ سے نوازا اور کہا کہ اور مزید محنت کریں اور پڑھائی کی طرف بھی توجہ دیں ہم ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :