Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس مضحکہ خیز اور توہین آمیز ، واپس لیا جائے، نیب معافی مانگے،فواد چوہدری

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:55

وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس مضحکہ خیز اور توہین آمیز ،  واپس لیا ..
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے اسے واپس لینا چاہئے اور نیب کو وزیراعظم سے معافی مانگنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کے بعد اگلی باری خورشید شاہ کی ہے اس لئے وہ پریشان ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے نیب کو کیس واپس لینا چاہئے اور وزیراعظم سے معافی مانگنی چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات