فیصل آباد ،مغربی کلچر سے انکار ‘ ویلنٹائن ڈے نومور‘

زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کی بجائے بہنوں کا دن منانے کا اعلان

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:00

فیصل آباد ،مغربی کلچر سے انکار ‘ ویلنٹائن ڈے نومور‘
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) مغربی کلچر سے انکار ‘ ویلنٹائن ڈے نومور‘ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کی بجائے بہنوں کا دن منانے کا اعلان کردیا۔ طالبات کو شالیں‘ سکارف اور عبایا تحفے میں دیئے جائیں گے جس کا مقصد اسلامی معاشرے میں عورت کے مقامک کو اجاگر کرنا ہے اور طالبات کے ذہن سے عدم تحفظ کا خوف ختم کرنا ہے۔

ہفتہ کے روز فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کی بجائے ’’سسٹرز ڈے‘‘ کے طور پر منایا جائے گا وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق ان کے ذہن میں خیال آیا کہ مغربی کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور ایک استاد ہونے کے ناطے مشرقی اور اسلامی روایات کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ اری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودہ فروری کو ویلنٹائن ڈے کی بجائے بہبنوں کا دن منایا جائے گا جس میں انتظامیہ اور یونیورسٹی طلباء اپنی ساتھی طالبات کو شال ‘ سکارف اور عبایا کا تحفہ دیں گے۔ اس اقدام کا مقصد اسلامی معاشرے میں عوت کے مقام کو اجاگر کرنا ہے اور طالبات کو خوف کی فضا سے نکالنا ہے۔ اسلامی اقدار کے دوبارہ بحال ہونے پر طالبات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق بہت سے مخیر حضرات نے ہمارے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے سکارف ‘ عبایا اور شالیں خریدنے کیلئے عطیات کی بھی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :