Live Updates

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی ہے ، سردار لطیف کھوسہ

وزیر اعلی سندھ اور بلاول بھٹو کے نام ای سی ایل سے نکالنے چاہئے ،:الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی حکم عدولی کا نوٹس لیں ،حکومت ریاستی آداب کو ملحوض رکھے ، سابق گورنر پنجاب عمران خان رانجھا بن کر اکیلا گلیوں میں ناچتا رہے گا ،حکومت کو اٹھارویں ترمیم کھٹک رہی ہے ،پی ٹی آئی کی سیاست کی بنیاد شوکت خانم اسپتال ہے، یہ سب نیب زادے ، ہم نیب زدہ ہیں،چیئرمین نیب ہوش کے ناخن لیں، بلا تفریق احتساب ہونا چاہیئے، ہیلی کاپٹر کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے ، سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:00

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی ہے ، سردار لطیف کھوسہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسونے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی ہے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلی سندھ اور بلاول بھٹو کے نام ای سی ایل سے نکالنے چاہئے ،:الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی حکم عدولی کا نوٹس لیں ، سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے پر پوری کابینہ ڈسکوالیفائیڈ ہوسکتی ہے،حکومت ریاستی آداب کو ملحوض رکھے ان خیالات کا اظہار انہو ںنے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایسے شخص کا نام ای سی ایل پر نہیں رکھ سکتے جو کسی جرم میں ملوث نہ ہو،عمران خان وہ وزیر اعظم ہیں جنہیں ان کی بیگم یاد دلاتی ہیں کہ وہ وزیر اعظم ہیں،پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ وہ ملک میں اکیلی ہی پارٹی رہ جائے اور عمران خان رانجھا بن کر اکیلا گلیوں میں ناچتا رہے ،حکومت کو اٹھارویں ترمیم کھٹک رہی ہے ،عمران خان بادشاہ سلامت بننا چاہتے ہیں،سپریم کورٹ کا کہنا نہ ماننا توہین عدالت کی بدترین مثال ہے،پی ٹی آئی کی سیاست کی بنیاد شوکت خانم اسپتال ہے،پی ٹی آئی والے سب نیب زادے ہیں اور ہم نیب زدہ ہیں،چیئرمین نیب ہوش کے ناخون لیں، بلا تفریق احتساب ہونا چاہیئے،نیب کے پی کے میں کیوں نہیں جاتی جہاں ان حامی پارٹی جماعت اسلامی ہی ان پر الزامات لگا رہی ہے، سردار لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے، عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے،علیمہ خان کی امریکہ میں ایک اور پراپرٹی نکل آئی ہے ان کے رعایت کیوں،کالے دھن کو ختم کرنے کے لیئے عمران خان علیمہ خان کو نیب کے پاس کیوں نہیں بھیجتے ہیں،ای سی ایل پر نام آتے ہی سونامی سے بھی زیادہ طوفان کھڑا کردیا گیا،ای سی ایل کی لسٹ کی آڑ میں پی ٹی واکے سندھ حکومت توڑنے چلے تھے ،کبھی گورنر راج کی باتیں کرتے ہیں اور کبھی سندھ حکومت کو ختم کرنے کی،پی ٹی آئی کی سندھ میں حیثیت ہی کیا ہے،گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کو منہ سپریم کورٹ نے توڑ دیا،یہ بدترین ڈکٹیٹر شپ ہے، بزنس کمیونٹی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے،50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کدھر گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان جو بار بار اصغر خان کے کیس کا ذکر کرتے تھے جب وہ وزیراعظم نہیں تھے اب کیوں چپ ہیں،قانون میں نواز شریف کا حق ہے کے وہ میڈیکل کی سہولت لے سکتے ہیں یہ حکومت کی نا اہلی ہے کے وہ ڈاکٹر کو اجازت نہیں دے رہے ان کی طبیعت ٹھیک نہیںہے ،عنقریب موجودہ حکومت پورے ملک کو جیل بنا دیگی 172لوگ اگر جیل میں گئے تو پورہ ملک جیل بن جائیگاآنے والے چیف جسٹس سے امید وابستہ ہیں۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات