سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز کا پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ

گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 19:35

سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز کا پاک چین بلاک کا حصہ ..
گوادر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) : سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز نے پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی و فاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان وہاں موجود تھے جنہوں نے سعودی وزیرکا استقبال کیا ۔چئیرمین جی پی اے اور ڈی جی نے وفد کو گوادر پورٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پرسعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت کے حامل 2 ممالک ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے سی پیک کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سعودی عرب کو زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ واضح ہو کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے اور سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز اسی سلسلے میں گوادر پہنچے ہیں۔