آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ، پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال، ماجد علی اور بابر مسیح کا فاتحانہ آغاز، حارث طاہر کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:04

آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ، پاکستانی کیوئسٹس محمد ..
دوحہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال، محمد ماجد علی اور بابر مسیح نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا ہے، حارث طاہر کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دوحہ، قطر میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے ابتدائی روز گروپ ای میں پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے میزبان کھلاڑی خامس العبیدی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بیسٹ آف نائن فریمز میں 5-0 سے زیر کر کے ایونٹ میں جاندار انٹری کی، گروپ ایف میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ فیصل خان کو 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، گروپ جی میں پاکستان کے محمد ماجد علی نے روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ لکشمن راوت کو 5-3 فریمز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔

گروپ بی میں پاکستانی کیوئسٹ حارث طاہر کو ابتدائی دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں تھائی کیوئسٹ اور دوسرے میچ میں قطری کیوئسٹ نے انہیں شکست دی۔ بابر، بلال اور ماجد علی آج اتوار کو دو، دو میچز کھیلیں گے جبکہ حارث تیسرے اور آخری میچ میں قسمت آزمائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :