وزیراعظم نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی

وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا ، کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں اور پیش رفت پر وزیراعظم کو آگاہ کرے گی

ہفتہ جنوری 23:04

وزیراعظم نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں اور پیش رفت پر وزیراعظم کو آگاہ کرے گی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت مین توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے رابطوں کی زمے داری سونپ دی ہے دو رکنی حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گی جبکہ مذاکراتی عمل پر اپنی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کرے گی حکومتی کمیٹی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطوں میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو تیار کردہ مسودے بھی غور کے لئے پیش کرے گی ۔