دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ اور تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کارکنان نشترپارک میں منعقد ہونیوالی جانثاران مصطفی کانفرنس کی کاماب کیلئے عوام رابطہ مہم تیز کردیںثروت اعجاز قادری

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ اور تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں ، حکمران عوامی مسائل کے حل بالخصوص بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں ،ملک کو فلاحی ریاست بناکر ہی غربت کو ختم کیا جاسکتا ہے ،قائداعظم کے خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر ہی معیشت کو مضبوط اور بے روزگاری کی لعنت ختم کی جاسکتی ہے ،ردالفسادآپریشن کی کامیابی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ،دورود وسلام سے فضاکو معطرکرکے بارود کی بدبو کو ختم کرینگے ،جانثاران مصطفی کانفرنس اسلام وملک دشمن قوتوں کے تابوک میں آخری کیل ثابت ہوگی ،کالعدم تنظیموں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،کراچی کے امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے غریبوں کو ان خا حق دیانتداری سے ادا کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے،کارکنان نشترپارک میں منعقد ہونیوالی جانثاران مصطفی کانفرنس کی کاماب کیلئے عوام رابطہ مہم تیز کردیں ۔