Live Updates

کامیاب بلدیاتی سسٹم کیلئے مقامی شہریوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے ‘سینئر وزیر پنجاب

نئے نظام میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھرپور ما لیاتی اور انتظامی اختیارات حاصل ہونگے ‘ عبد العلیم خان

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:17

کامیاب بلدیاتی سسٹم کیلئے مقامی شہریوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بلدیاتی نظام کے علاوہ حقیقی اور تیز تر ترقی کا کوئی نظام نہیں اور اس کیلئے با اختیار بلدیاتی سسٹم وقت کی ضرورت ہے ،بد قسمتی سے سارا نظام تنزلی کا شکار ہے اور کرپشن نیچے تک سراعت کر گئی ہے ،اسی طرح کسی بھی کامیاب بلدیاتی سسٹم کیلئے مقامی شہریوں کی عملی طور پر شمولیت انتہائی ضروری ہے ،کسی بھی نظام کو اچھا یا برا اسی وقت قرار دیا جا سکتا ہے جب اس امر کا تعین ہو کہ اس نظام کو اسے چلانے والے اپنی ذمہ داریوں سے کس انداز میں عہدہ برآ ہوتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی حکومتوں اور اُن میں عوام کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ماضی کے بر عکس پہلی مرتبہ پنجاب میں ایسا لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس میں نئے بلدیاتی اراکین کو بھرپور مالیاتی و انتظامی اختیارات حاصل ہوںگے ،اسی طرح ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو ہر کونسل6سی7ممبران پر مشتمل ہو گی ،عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی اداروں کو صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی30فیصد فنڈز بلا واسطہ طور پر منتقل ہوں گے جبکہ صوبے کے 22ہزار سے زائد دیہاتوں میں پنچائت سسٹم بھی اس نئے نظام کا اہم حصہ ہوگا، سینئر وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ون ویلج ون کونسل کے تصور کے ساتھ پنجاب بھر کے 25ہزار کے لگ بھگ دیہاتوں میں ایک ہی وقت میں ترقیاتی کام شروع ہونگے جس سے صوبے کی نئی جہت سامنے آئے گی ،انہوں نے اس سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل میں شہریوں کی شرکت خوش آئند ہے ،مجوزہ بلدیاتی نظام کیلئے پہلے بھی بھرپور مشاورت کی گئی ہے اور منتخب نمائندوں اور بلدیاتی سربراہان سے نئے نظام پر تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل آخری مراحل میں ہے ،عبدالعلیم خان نے یقین دلایا کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور ماضی کی پائی جانے والی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ70برسوں میں آگے کی بجائے ہم نے پیچھے کا سفر کیا ہے ،پی آئی اے اور ریلوے سے سمیت قومی اداے زبوں حالی کا شکار ہے اور اب بھی وزیر اعظم عمران خان ہی وہ شخصیت ہیں جن کے باعث ملک گیر تبدیلی اور ایسے بلدیاتی نظام کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے جس میں اراکین اسمبلی کی بجائے ان نمائندوں کو اختیارات حاصل ہونگے جو مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کو مکمل کرینگے ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے سیمینار سے پنجاب زبان میں خطاب کیا اور نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب بھی دئیے۔

ٍٍسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی جگنو محسن کہا کہ مثبت اور مضبوطی نظام کے بغیر جمہوریت کی بنیاد ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بجائے بلدیاتی اراکین کے پاس ترقیاتی فنڈز ہونے چاہئیں ،مسلم لیگ ن کے سین-یٹر مصدق ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ اب ہمیں تجربات کے مراحل سے نکل کر ایسا نظام تشکیل دینا چاہیے جس سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہو سکیں ، انہوں نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام اور موجودہ سسٹم کی مشکلات پر اظہار خیال کیا اور اس کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں،اس موقع پر اوکاڑہ سے بلدیاتی چیئرمین رائے مشتاق احمد اور چوہدری مبشر حیات نے بھی خطاب کیا اور موجودہ حکومت کے بلدیاتی نظام کے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات