Live Updates

لاہور اور ملتان کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اسپیڈو بس میں سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم

اب دونوں شہر کے شہری نقد کرایہ ادا کرکے اسپیڈو بسوں میں سفر کر سکیں گے، فی اسٹاپ کرایہ 20 روپے ہو گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 جنوری 2019 20:30

لاہور اور ملتان کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اسپیڈو بس میں سفر کیلئے کارڈ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری2019ء) لاہور اور ملتان کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اسپیڈو بس میں سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم، اب دونوں شہر کے شہری نقد کرایہ ادا کرکے اسپیڈو بسوں میں سفر کر سکیں گے، فی اسٹاپ کرایہ 20 روپے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں سپیڈو بس پر سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم کردی ہے۔

لاہور اور ملتان کے شہری اب بیس روپے کرایہ ادا کرکے کسی بھی حصے میں جا سکیں گے۔ کارڈ بنوانے کا جھنجھٹ، نہ بیلنس ختم ہونے کی فکر، پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان کی اسپیڈو بسوں میں سفر کو عوام کیلئے آسان بنادیا ہے۔ اسپیڈو بسوں پر کارڈ سسٹم تو برقرا رہے گا لیکن جن کے پاس کارڈ نہیں ہے وہ بھی 20 روپے کرایہ ادا کرکے سفر کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر لاہور اور ملتان میں کرائے کی نقد ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔

سرکاری خزانے سے سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کرایہ بڑھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ جنرل منیجر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ کرائے میں کمی سے متعلق ہم نے سروے کرایا جس میں مسافر 10 روپے اضافے پر متفق ہیں۔ اس وقت لاہور شہر میں 14 روٹس پر اسپیڈو بسیں چلائی جارہی ہیں۔ کارڈ کی شرط ختم کرکے نئی حکومت نے شہریوں کا مطالبہ تو مان لیا مگر کارڈ رکھنے والوں کو اب بھی 5 روپے کی رعایت حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات