حیدر آباد کی یوسی ہٹڑی بارچانی میں ایڈز پھیل گئی

سینکڑوں افراد ایڈز میں مبتلا 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 20:35

حیدر آباد کی یوسی ہٹڑی بارچانی میں ایڈز پھیل گئی
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) : سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ کے بعد حیدر آباد کی یوسی ہٹڑی بارچانی میں ایڈز کا راج ،متعدد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کچھ علاقوں میں ایڈز کا مرض وبائی امراض کی طرح پھیلنے لگا ہے۔اس مہلک بیماری کے سبب دسیوں لوگ موت کی وادی میں اتر چکے ہیں۔گزشتہ سال سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ عمرانہ کے بارے میں خطرناک انکشاف ہوا تھا کہ کوٹ عمرانہ میں 350لوگ ایڈز اور ہیپاٹائیٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں جس میں سے 50لوگوں میں ایڈز جبکہ 300میں ہیپا ٹائیٹس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب علاج کی مناسب سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ موت کی وادی میں اترنے لگے تھے۔گاوں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے گاوں میں 250افراد ایڈز کا شکار اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس خبر پر نوٹس لیتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا تھا۔اس وقت اس علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا تھا اور ہر ایک کےلئے ایچ ای وی ایڈز کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقے میں بھی ایڈز کا مرض بری طرح پھیلنے لگا ہے۔حیدرآبادکی یوسی ہٹڑی بارچانی میں سیکڑوں افرادایڈزمیں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اس مرض میں مبتلا اب تک 6 افراد موت کی وادی میں اترچکے ہیں۔