Live Updates

امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی بھجوایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 20:57

امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2019ء) :امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر اسد مجید نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی بھجوایا۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا تھا، بعد ازاں امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں افغانستان میں قیام امن اور افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مدد بھی طلب کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب امریکی صدر نے پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناو ختم ہوا ہے۔

کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں جب کہ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ امریکی صدر نے کابینہ اجلاس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے آغاز پر ہی پاکستان کے لیے امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوویت یونین کے افغان جنگ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوویت یونین نے افغانستان آنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے وہاں حملہ کیا تھا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے وہ خود دیوالیہ ہو گیا کیونکہ افغان جنگ انتہائی سخت تھی۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ افغانستان میں پاکستان کو لڑنا چاہئیے، وہ بھی اسی خطے میں موجود ہے تاہم اب امریکہ طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔اپک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ امریکامیں پاکستان کےنئےسفیرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کی ہے۔ڈونلڈٹرمپ اورڈاکٹراسدمجیدنے دوطرفہ تعلقات اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا ۔واشنگٹن میں نئےپاکستانی سفیراسدمجیدنےسفارتی اسنادڈونلڈٹرمپ کوپیش کیں۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے مبارکباد کا پیفام بھی بھجوایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات