بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے سالانہ انتخابات میں بڑا پ سیٹ

،سید نقی عباس ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا ,ملک عبدالناصر جمال کو شکست

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:26

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے سالانہ انتخابات میں بڑا پ سیٹ ،سید نقی عباس ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا ۔ملک عبدالناصر جمال کو 38کے مقابلے میں 43ووٹوں سے شکست دی ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بار کی صدار ت کیلئے نوجوان قانون دان سید نقی عباس ایڈووکیٹ اور ملک عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا سید نقی عباس ایڈووکیٹ کو سینئر وکلاء سردار امیر مختیار ایڈووکیٹ ،ملک عبدالفرید ایڈووکیٹ،ملک شفیق ایڈووکیٹ ،ملک عبدالرحمان سبحانی ایڈووکیٹ ،سید مغیث اصغر نقوی ایڈووکیٹ ،سردار احمد حسن خان اور صاحبزادہ وقاص سعید ایڈووکیٹ اور دیگر نوجوان وکلاء گروپوں کی حمایت حاصل تھی جبکہ ملک عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ کو سینئر وکیل سردار حبیب انور خان ایڈووکیٹ ،قاضی طارق اور ملک سعید ایڈووکیٹ سپورٹ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

بار کے کل 81ووٹ تھے جو تمام پول ہوئے کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا پولنگ سو فیصد رہی اور انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی سید نقی عباس ایڈووکیٹ نے 43ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لی جبکہ ان کے مد مقابل ملک عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ کو 38ووٹ ملے ، پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان ،اختر حسین بٹ،حاجی محمد شفیق سابق تحصیل کونسلر،تحصیل صدر پی پی ظہیر خان کھٹڑ ،عمران حیدر صدکال ،ملک قیصر ایڈووکیٹ ،کورٹ کلر ک یونین کے صدر اختر خان،عمر شیخ ،محمد زبیر اور دیگر عہدیداروں نے سید نقی عباس ایڈووکیٹ کو بار کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاء کے حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے ۔