صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا ایک اور تیکھا بیان

نواز شریف کے چہرے کی لالی جاتےجاتے وقت لگے گا،ان کے چہرے کی لالی میں میرا اور آپکا خون شامل ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 21:14

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا ایک اور تیکھا بیان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) :صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے چہرے کی لالی جاتے وقت لگے گا،ان کے چہرے کی لالی میں میرا اور آپکا خون شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان پنجاب کی صوبائی کابینہ کے انتہائی متنازعہ وزیر بن کر سامنے آئےتھے۔اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث حکومتی خبریں دینے والے وزیر موصوف خود ہی خبروں کی زینت بننے لگے ۔

انہوں نے تھیٹر کی سابقہ اداکارہ نرگس کے حوالے سے انتہائی متنازعہ بیان دے کر تمام توپوں کے رخ اپنی جانب کروا لئیے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر میرے انڈر ہوتا تو پھر میں نرگس کو حاجی نرگس نہ بناتا تو پھر آپ کہتے۔اور اداکارہ میگھا سال کے 30 نہیں بلکہ 300روزے نہ رکھتی تو پھر آپ کہتے۔

(جاری ہے)

اس بیان پر اداکارہ نرگس اور میگھا کا رد عمل سامنے آیا تو معافی مانگ لی۔

کچھ روز قبل وہ صحافیوں سے جھگڑ پڑے تھے۔وہ سیاسی حوالے سے بھی کھٹے میٹھے بیانات دیتے رہتے ہیں کبھی حمزہ شہباز کو حمزہ کشمیری اور کبھی حمزہ ککڑی اور کبھی کوئی اور نام لے کر بلاتے ہیں ۔آج انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے انتہائی مبہم بیان دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے چہرے کی لالی جاتے جاتے وقت لگے گا۔نواز شریف کے چہرے کی لالی میں میرا اور آپکا خون شامل ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ بات مکمل جھوٹ ہے کہ نواز شریف کو جیل میں علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں ہیں،آخری مرتبہ مریم نوز جب جیل آئیں تھیں تو نواز شریف کا ذاتی معالج ساتھ لے کر آئی تھیں۔ڈاکٹر نے معائنے کے بعد نواز شریف کو صحت مند قرار دیا تھا۔