قومی خزانہ لوٹنے والے کی صحت بالکل ٹھیک ہے، جیسے قومی نوادرات کی حفاظت کی جاتی ہے ویسے ہی قومی مجرم کی حفاظت کی جارہی ہے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کی تو مخالفین کو برا لگ رہا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

ہفتہ جنوری 23:31

قومی خزانہ لوٹنے والے کی صحت بالکل ٹھیک ہے، جیسے قومی نوادرات کی حفاظت ..
لاہور۔12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کی صحت کے حوالے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو مریم نواز نے نواز شریف کے معالج کے ساتھ ملاقات کی۔ ہفتے کو جیل ڈاکٹر نے بھی نواز شریف کا معائنہ کیا۔نوا ز شریف بالکل ٹھیک ہیں۔

قومی مجرم کی پوری دیکھ بھال کی جارہی ہے۔جیسے قومی نوادرات کی حفاظت کی جاتی ہے اسی طرح نواز شریف قومی مجرم ہیں اسکی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔نواز شریف کی علالت کے حوالے سے مکمل طور پر بے بنیادپروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے پاکستان تحریک انصاف کے علما ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ن لیگ کی طرف سے محض پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف علیل ہیں۔ ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کو کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو خراج تحسین پیش کروں گا جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی تو لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔اسلامی نظام سیاست میں دو چیزوں کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ایک موروثیت دوسری کرپشن کی۔

مولانا فضل الرحمن صاحب نے پورے خاندان کو ایم این اے بنوایا تھا وہ کس منہ سے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہے جس نے گستاخانہ خاکوں پر پہلی دفعہ یورپ پر دباو ڈالا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بے سہارا افراد کے لیے شیلٹر ہوم کا منصوبہ شروع کیا۔پی ٹی آئی حکومت کا ہی امتیاز ہے قومی لباس پہن کر دنیا کے دورے کیے ہیں۔