23جنوری کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مالیاتی بل میں تاجروں کیلئے کئی مراعات کا اعلان

کیاجائے گا، جس کا مقصد قومی معیشت کو بہتر بنانا اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،موجوہ دٹیکس ڈھانچے میں کوئی بھی تبدیلی صرف پارلیمنٹ کرسکتی ہے،معیشت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے ، ملکی معیشت کی بہتری سے روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوگا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی ایوان صنعت وتجارت کراچی میں تاجروں سے گفتگو

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:38

23جنوری کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مالیاتی بل میں تاجروں کیلئے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 23جنوری کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مالیاتی بل میں تاجروں کیلئے کئی مراعات کا اعلان کیاجائے گا جس کا مقصد قومی معیشت کو بہتر بنانا اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،موجوہ دٹیکس ڈھانچے میں کوئی بھی تبدیلی صرف پارلیمنٹ کرسکتی ہے،معیشت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور ہم نے ملک کے بہترین مفاد میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا تہیہ کر رکھا ہے۔

ملکی معیشت کی بہتری سے روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو ایوان صنعت وتجارت کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی بل میں بجٹ بے ضابطگیوں پر قابو پالیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کی جارہی ہیں ، اس کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کا ایس آر او جاری کرنے کا اختیار کم کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجوہ دٹیکس ڈھانچے میں کوئی بھی تبدیلی صرف پارلیمنٹ کرسکتی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ حکومت کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے سازگار ماحول ،معاشی ترقی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر انتھک کوشش کررہی ہے۔21 ویں صدی میں معیشت کا پہیہ نجی شعبہ چلا رہا ہے، کراچی پاکستانی معیشت کا دل ہے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.۔

انہوں نے کہاکہ معیشت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور ہم نے ملک کے بہترین مفاد میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا تہیہ کر رکھا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری سے روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ایسی معیشت لارہی ہے جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کی زندگیوں میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوں گی اوران کا معیار زندگی بہترہوگا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بھارت سمیت خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بڑھانا چاہتا ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔