پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

حکومت کی جانب سے 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیے جانے کا امکان، اسی باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 جنوری 2019 21:51

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، حکومت کی جانب سے 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیے جانے کا امکان، اسی باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 23جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا، ٹیکسوں سے متعلق ہرقسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے دی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے منی بجٹ میں بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی کئی اشیاء پر عائد ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں بھی اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ پیٹرولیم  مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافہ کرنے کے بعد اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :