لاہور، واسا نے بھی اپنی املاک پر قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:41

لاہور، واسا نے بھی اپنی املاک پر قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی شروع کردی
لاہور۔12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) واسا نے بھی اپنی املاک پر قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے گذشتہ روز واسا افسران کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہا ں واساکی املاک پر مختلف لوگوں نے ناجائز قبضے جمارکھے تھے۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو اس موقع پرقابضین کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

شیخ امتیاز محمود نے کہاکہ واسا کی زمینیں قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی جائیں گے ، اس کام میں تاخیر کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ واسا کی ایک ایک انچ واپس لی جائیگی، جن لوگوں نے زمینوں پر قبضے کررکھے ہیں وہ ازخود قبضہ چھوڑ دیں بصورت دیگر قانونی طریقے سے واسا اپنی زمینیں واپس لے گا۔ شیخ امتیاز محمود نے کہاکہ کسی کو سرکاری املاک پر قبضے کی اجازت نہیں اور واسا اس معاملے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔