اسلام آباد ،چیف جسٹس کا ذہنی مرض میں مبتلا خضر حیات کی سزائے موت تا حکم ثانی روکنے کا حکم

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد ،چیف جسٹس کا ذہنی مرض میں مبتلا خضر حیات کی سزائے موت تا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے ذہنی مرض میں مبتلا شہری خضر حیات کی سزائے موت کو تا حکم ثانی روکنے کا حکم دے اور 14 جنوری کو کیس کی سماعت کا حکم دے دیا ہے ہفتہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ذہنی مرضی میں مبتلا شہری خضر حیات کی سزا تا حکم ثانی روکنے کا حکم جاری کر دیا خضر حیات کو ڈسٹرک اینڈ سیشن جج نے سزائے موت سنائی تھی اور اس کو 15 جنوری کو کوٹ لکھپت جیل میںپھانسی دی جانی تھی چیف جسٹس نے یہ نوٹس میڈیا پر جاری رپورٹس پر لیا جسٹس ثاقب نثار نے 14 جنوری کو کیس کی سماعت کا حکم دے دیا ہے۔