سٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ملتان سلطا ن کی ٹیم سے باہر ہوگئے

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:54

سٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ملتان سلطا ن کی ٹیم سے باہر ہوگئے
لاہور۔12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم ملتان سلطا ن ٹورنامنٹ سے قبل ہی اپنے ایک اہم کھلاڑی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اسٹیو اسمتھ کی خدمات سے محروم ہوگئی ،سٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، اسٹیو اسمتھ کے متبادل کا اعلان ڈرافٹ کے بعد کیا جائے گا،اسٹیو اسمتھ نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی ظاہر کی ہے، پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ملتان کو اسمتھ کی جگہ متبادل کھلاڑی حاصل کرنا ہوگا،اسٹیو اسمتھ کو پہلی بار پی ایس ایل میں شرکت کرنا تھی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسمتھ مستقبل کے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے،پی سی بی اعلامیہ کے مطابق فٹنس مسائل سے نجات پانے کیلئے اسٹیو اسمتھ کو آپریشن کروانا ہوگا جس کے بعد انہیں میدان میں واپسی کے لیے ڈیڑھ ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا، یوں 14 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں وہ شرکت نہیں کرسکیں گے،ملتان سلطان کی کوشش ہوگی کہ وہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ کوئی نامور کھلاڑی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں ۔