مریم نواز کی گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا

سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت کالعدم قرار دئیے جانے پر مریم نواز کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار جنوری 10:24

مریم نواز کی گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جنوری 2018ء ) :معروف کورٹ رپورٹر صدیق جان کا کہنا تھا کہ سوموار کے روز سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی اپیل کی سماعت کی جائے گی۔عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخی کی صورت میں مریم نواز کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔تفصیلات کےمطابق کلثوم نواز کی وفات کے کچھ روز بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز سمیت محمد صفدر کی سزا معطل کر دی گئی تھی۔

جس کے بعد انکو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد انکو ضمانت بھی مل گئی تھی ۔تاہم بعد ازاں انکی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کر دی گئی تھی۔اس حوالے سے تازہ تعین خبر یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ اس اپیل کی سماعت کرے گا۔اس موقع پر اس ضمانت ک توثیق یا تنسیخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف کورٹ رپورٹر صدیق جان کا بتانا تھا کہ سوموار کے روز سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی اپیل کی سماعت کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کر دی گئی تو مری نواز کو فوری طور پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح ہو ہ نواز شریف پہلے ہی العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار ہو چکے ہیں اور اس وقت کوٹ کھپت جیل میں موجود ہیں جہاں اکی سزا کا آغاز ہو چکا ہے۔