مصری سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ، 6 جنگجو ہلاک

اتوار 13 جنوری 2019 10:50

قاہرہ ۔ 13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) مصری وزارت داخلہ کے مطابق پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک جھڑپ میں6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

مصریحکومت کے مطابق یہ مسلح تصادم اس وقت شروع ہوا، جب پولیس نے ملک کے جنوبی صوبے سہاج میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ مصر کو 2013 ء میں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے اسے شدت پسند گروپوں کی مسلح کارروائیوں کا سامنا ہے۔