اوپن یونیورسٹی کے 6 لاکھ طلبہ کو کتب اور درسی مواد کی فراہمی

اتوار 13 جنوری 2019 12:40

اسلام آباد ۔ 13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگرامز میں داخل 7 لاکھ 50 ہزار طلباء و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور اب تک 6 لاکھ طلبہ کو کتب اور درسی مواد فراہم کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق باقی ڈیڑھ لاکھ طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پرکتابوں کی ترسیل کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ کو یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سمسٹربہار2019ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری2019ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔