شدید دھند کے باعث موٹروے اورقومی ہائی ویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند

اتوار 13 جنوری 2019 12:50

اسلام آباد ۔ 13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) موٹروے اورقومی ہائی ویز کے مختلف حصوں کو اتوار کی صبح شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون پر پشاورتا رشکئی، ایم تھری پرپنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد، فیصل آباد تا گوجرہ، اورخانیوال تا ملتان سیکشن کو شدید دھند کے باعث عام ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا۔اسی طرح ملتان،چیچہ وطنی ، میاں چنوں، بہاولپور، رحیم یارخان اورصادق آباد میں بھی شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کو رواں روکنے میں شدید مشکلات کاسامنا رہا۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کودھند کے دوران غیرضروری سفرکرنے اور دھند کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :