اوپن یونیورسٹی کی ترسیل کتب کا عمل آخری مرحلے میں داخل

سمسٹربہار2019ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری2019ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے

اتوار 13 جنوری 2019 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگرامز میں داخل 7لاکھ 50۔ہزار طلبہ و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ،ْ اب تک 6لاکھ طلبہ کو کتب اور درسی مواد کی ترسیل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق باقی ڈیڑھ لاکھ طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا ،ْ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پرکتابوں کی ترسیل کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ سمسٹربہار2019ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری2019ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز،ْ شارٹ ٹرم کورسسز ،ْ زرعی اور ٹیکنیکل کورسسز کے علاوہ اور تربیت اساتذہ پروگرامز شامل ہوں گے۔