نوشہرو فیروز ‘بچے بن گئے موٹروے پولیس افسر ‘ڈرائیوروں کو قوانین بابت آگاہی دی

سیٹ بیلٹ اوور سپیڈ غلط اوور ٹیک اور ہیلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں لوگوں کو بریفنگ دی

اتوار 13 جنوری 2019 13:30

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) بچے بن گئے موٹروے پولیس افسر ڈرائیوروں کو روڈ پر چلنے کے متعلق بنائے گئے قوانین بابت آگاہی دی- سیٹ بیلٹ اوور سپیڈ غلط اوور ٹیک اور ہیلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں لوگوں کو بریفنگ دی- ڈرائیوروں نے بڑی دلچسپی سے بچوں اور موٹروے پولیس افسران کی باتیں سنیں اور ان پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی-تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ انتیس کے ڈی ایس پی اسداللہ ابڑو اور ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو نے آج دوسرے افسران اور موٹروے پولیس کی وردی میں سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر ہائی وے پر ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی.

(جاری ہے)

اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ اے آئی جی شاہد حیات ڈی آئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایت پر کے روڈ پر سفر کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ روڈ پر چلنے کے متعلق قوانین کے بارے میں آگاہی دی جائے اس سلسلے میں ہم نے آج سکول کے بچوں کو موٹروے پولیس کی وردی پہنا کر ڈرائیوروں کو قوانین کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں جس میں خاص طور پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے نقصانات اور فوائد کے بارے میں بتا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کرین, اس کے علاوہ غلط اوور ٹیک, اوور سپیڈ, لین کی خلاف ورزی, اوور لوڈنگ, بسوں کی چھتوں پر سواری بٹھانا انتہائی خطرناک ہے اس سے اگر کوئی حادثہ ہو جائے تو بڑا جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ ہوتا ہے لہذا ہمیں ڈرائیونگ احتیاط سے کرنی چاہئے کم عمر اور لائسنس کے بغیر کسی کو گاڈی چلانے نہ دی جائے موٹروے پولیس کے افسران نے مزید ڈرائیوروں کو دھند کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کے آج کل دھند کا موسم چل رہا ہے رات اور صبح کے اوقات میں روڈ پر سفر کرتے ہوئے احتیاط کریں اگر زیادہ دھند ہو تو سفر سے گریز کریں دوران سفر اگر کوئی گاڈی خراب ہوجاتی ہے یا کسی اور قسم کی مدد درکار ہو تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سؤ تیس پر کال کریں ہمارے افسران بروقت مدد کے لئے پہنچ جائیں گی.

موٹروے پولیس کے افسران کی جانب سے بچوں کو موٹروے پولیس کی وردی پہنا کر اس طرح سے ڈرائیوروں کو روڈ پر سیفٹی کے متعلق آگاہی دینے کو روڈ پر سفر کرنے والوں نے بڑا سراہا اور کہا کے اس سے ڈرائیوروں پر اثر ہوگا اور وہ بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کریں گے جس سے حادثات میں کمی واقع ہوگی اور دلچسپ بات یہ بھی تھی کے گاڑیوں والوں نے رک کر موٹروے پولیس وردی میں ملبوس بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں-