پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

اتوار 13 جنوری 2019 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سینئر نائب صدر سید محمد سلمان طارق بخاری نے اتوار کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین سیریز 20 فروری سے 4 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کی تیاری کے لئے قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10 فروری کے بعد شروع ہو گا۔ تربیت کیمپ میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے سری لنکا بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم فروری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ وہ اپنے دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :