چنیوٹ،رمضان شوگر ملز ڈسٹلری پلانٹ سے نکلنے والے گندے پانی کے خلاف کسانوں کا احتجاج

اتوار 13 جنوری 2019 17:00

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) رمضان شوگر ملز ڈسٹلری پلانٹ کا نکاسی کا مسئلہ کشیدگی اختیار کرگیا، کسان مل سے نکلنے والے گندے پانی کے خلاف سراپا احتجاج، ہائی کورٹ کے احکامات پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا، تاہم پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی کسان شریف برادران کی ملکیتی شوگر ملز میں کشیدہ کئے گئے پانی کے پائپ کو رکوانے کے لئے میدان میں آگئے، کسانوں کی بڑی تعداد جھنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے، انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی رمضان شوگر ملز کے باہر پہنچ گئی تاہم پولیس کے مطابق ملز انتظامیہ کے پاس نکاسی پائپ ڈالنے کے لئے عدالت عالیہ کے احکامات ہیں، جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کو کسی صورت ڈسٹلری یونٹ کی نکاسی سے ہمارے پینے کے پانی کو خراب نہیں کرنے دیں گے، مر جائیں گے مگر مل کا کیمکل شدہ پانی نالے میں نہیں ڈالنے دیں گے، جبکہ مظاہرین کا چیف جسٹس پاکستان سے از خود نوٹس لیتے ہوئے خود موقع دیکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔