Live Updates

چشتیاں،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف محمود کی والدہ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

اتوار 13 جنوری 2019 18:00

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف محمود کی والدہ ، حاجی طاہرمحمود ایم پی اے مرحوم کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ہارون آباد کی عید گاہ میں اداکی گئی،جس میںارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،ضلعی کونسل بہاولنگر،چشتیاں،ہارون آباد ،فورٹ عباس،بہاولنگر میونسپل کمیٹیوں کے ارکان،تحریک انصاف، پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن ،جمیعت علماء اسلام ،جماعت اسلامی وغیرہ کے عہدے داران سرکاری و غیرسرکاری افسران ،وکلاء ،تاجران،آڑھتیوں ،صنعتکاروں، زمینداروں ،کسانوں،صحافیوں کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کچھ عرصہ سے سخت علیل ہونے کی بنا پر لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج صبح دس بجے چوہدری کاشف محمود کی رہائش گاہ (گلاب علی روڈ ہارون آباد ) پر ادا کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات