الیکشن کمیشن کے دونئے ارکان کی تقرری کامعاملہ ،ْاپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی غیر رسمی مشاورت کا آغاز (آج) سے ہوگا

الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کاپہلا اجلاس منگل کوہوگا ،ْ عبدالغفار سومرو اور شکیل بلوچ 26جنوری کو ریٹائرڈ ہوجائینگے

اتوار 13 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن کے دونئے ارکان کی تقرری کے معاملہ پراپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی غیر رسمی مشاورت کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق غیر رسمی مشاورت میں اپوزیشن اور حکومتی اتحادی چھ,چھ امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں تیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کاپہلا اجلاس منگل کوہوگا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چئیرمین کمیٹی کاانتخاب بھی کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق 12رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 8 ارکان قومی اسمبلی اور4سینیٹرز شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں میاں محمد سومرو، عمرایوب خان، فخر امام، رمیش کماراوراعظم خان سواتی شامل ہیں ۔رانا ثناء اللہ، سید خورشید شاہ، شاہدہ اختر علی،مرتضی جاوید عباسی، نصیب اللہ بازئی، مشاہد اللہ خان اور سکندر میندھرو شامل ہیں ۔ پارلیمانی کمیٹی الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان کیلئے نئے ممبرز کا تقرر کرے گی ،ْالیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو اور ممبر بلوچستان شکیل بلوچ 26جنوری کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔