بلوچستان سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پرانتخاب (آج) ہوگا

اتوار 13 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پرانتخاب (آج) پیر کو ہوگا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان اسمبلی کو ہی پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا، پریذائیڈنگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان ہوں گے۔پولنگ کیلئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی گئی ، پولنگ کا آغازصبح 9 بجے ہوگا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہو گی ،ْ ارکان اسمبلی اور میڈیا کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں۔سینیٹ الیکشن میں حکومتی جماعتوں کے حمایت یافتہ اوربلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ بی این پی کے غلام نبی مری سمیت 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔سینیٹ کی جنرل نشست پشتونخوامیپ کے سردار اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔