ارفع کریم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جو دیا جلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کم عمر ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ماہر ارفع کریم کی ساتویں برسی کے موقع پر پیغام

اتوار 13 جنوری 2019 19:40

لاہور۔13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کم عمر ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ماہر ارفع کریم کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارفع کریم پاکستان کی ہونہار، ذہین اور قابل ترین بیٹی تھی جس نے کم عمری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ارفع کریم نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اور قوم کی اس ہونہار بیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جو دیا جلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کیلئے امید کی کرن ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم نئی نسل کیلئے عزم وہمت کی علامت ہے۔ارفع کریم اپنی محنت،لگن اور خلوص کی بدولت تاریخ کے اوراق پر روشن ستاروں کی طرح چمک رہی ہے۔ ارفع کریم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔