وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ممتاز بزرگ عالم دین مولانا حمد اللہ جان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 13 جنوری 2019 19:40

لاہور۔13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز ایکسپریس میڈیا گروپ اشفاق اللہ خان کے والد، ممتاز بزرگ عالم دین، شیخ القرآن و حدیث مولانا حمد اللہ جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سو گوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔