Live Updates

حکومت کے دہرے معیار پیپلز پارٹی کو قبول نہیں،حاجی عزیز الرحمن چن

تحریک انصاف حکومت بجٹوں کی حکومت بن چکی ہے آئے روز بجٹ اور یوٹرن لینا موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہے،صدر پیپلز پارٹی لاہور

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کے دہرے معیار پیپلز پارٹی کو قبول نہیں تحریک انصاف کی حکومت بجٹوں کی حکومت بن چکی ہے آئے روز بجٹ اور یوٹرن لینا موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے لئے عذاب بن چکی ہے اس سے چھٹکارا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لاہور تنظیم کی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک عرصہ سے پیپلزپارٹی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے مگر پیپلزپارٹی مسلسل صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے تاکہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے ہرصورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات