مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی، اپوزیشن رابطوں، فوجی عدالتوں کے قیام و قانونی امور کیلئے 6رکنی پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی، اپوزیشن سے رابطوں اور قانونی امور کیلئے 6رکنی پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی تنظیم سازی اپوزیشن سے رابطوں اور قانونی امور پر مشاورت کیلئی6رکنی پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا ہے جس میں خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب سمیت سعد رفیق شامل ہیں، زاہد حامد، رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق قانونی معاملات سمیت فوجی عدالتوں کے قیام اور اپوزیشن سے رابطے کریں گے شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب پارلیمانی معاملات نمٹائیں گے۔