ادائیگیوں کے توازن کا بحران سی پیک کی وجہ سے نہیں بلکہ (ن) لیگ کو ہٹانے کیلئے رچائے گئے ڈرامے کی وجہ سے پیدا ہوا، احسن اقبال

اتوار 13 جنوری 2019 20:41

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل مفاد پسند سی پیک پرغیر ضروری تنازعات پیدا کر رہے ہیں ہمیں قومی منصوبوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ادائیگیوں کے توازن کا بحران سی پیک کے باعث پیدا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی غیر یقینی سیاربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی موجودہ حکومت کو علم ہو چکا کہ سی پیک منصوبے شفاف تھے ہمیں قومی منصوبوں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے حکومت میں شامل مفاد پسند سی پیک پرغیر ضروری تنازعات پیدا کر رہے ہیںادائیگیوں کے توازن کا بحران سی پیک کے باعث نہیں بلکہ (ن) لیگ کو ہٹانے کیلیے رچائے گئے ڈرامے کی وجہ سے پیدا ہوا ۔