Live Updates

ْخان گڑھ میں سردار علی گوہر مہر کی رہائش گاہ گوہر پیلس میںگرینڈ ڈیموکریٹو الائنس کا اجلاس

تبدیلی آئین کے مطابق ہوئی تو جی ڈی اے بھرپور حصہ لے گی،سندھ میںجو بھی پالیسی سازی ہو وہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ایک ساتھ کرے گی،ایازلطیف پلیجو سندھ میں ان ہائوس تبدیلی غیر قانونی طریقے سے نہیں ہوگی،جی ڈی اے کسی غیرقانونی تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی، پیرصدرالدین شاہ راشدی ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آ رہی احتساب کے بعد تبدیلی خود بخود آجائے گی ، ارباب غلام رحیم

اتوار 13 جنوری 2019 21:00

خان پورمہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) خان گڑھ میں سردار علی گوہر مہر کی رہائش گاہ گوہر پیلس میںگرینڈ ڈیموکریٹو الائنس(جی ڈی ای) کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت جی ڈی اے کے سربراہ حروں کے روحانی پیشوا پیرصبغت اللہ شاھ راشدی المعروف پیر پگارا نے کی۔ اجلاس میں غلام مرتضی جتوئی، ایاز لطیف پلیجو ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، حسنین مرزا، پیر صدر الدین شاہ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سندھ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں طے کیا گیا کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سندھ پر بریف کیا جائے گا کہ سندھ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے اس موقع پر جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں زراعت کو سندھ حکومت کی جانب سے تباہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے آباد گار دیوار سے لگ چکے ہیں پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں جی ڈی اے کی جانب سے ممبرشپ اور تنظیم سازی کے حوالے جلد حکمت عملی طے کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر تبدیلی آئین کے مطابق ہوئی تو جی ڈی اے بھرپور حصہ لے گی۔سندھ کے اندر جو بھی پالیسی سازی ہو وہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ایک ساتھ کرے گی،جی ڈی اے وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ایازلطیف پلیجونے کہاکہ جی ڈی اے چاہتی ہے کہ پاکستان کرپشن سے پاک ہو احتساب سب کے لئے ہو،پاکستان کے تمام فورم کرپشن کے خلاف ہیں ۔

جی ڈی اے کے رہنما صدر الدین شاہ نے میڈیا سے بات چیت میںکہا کہ سندھ میں ان ہائوس تبدیلی غیر قانونی طریقے سے نہیں ہوگی۔جی ڈی اے کسی غیرقانونی تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہاکہ زرداری پارٹی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اسلام آباد پر چڑہائی کرسکے، زرداری پارٹی نے سندھ میں بے تحاشہ کرپشن کی ہے پہلے اسکا حساب دینا ہوگا،جی ڈی اے رہنما علی گوہر مہر نے کہا کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خان گڑھ آمد پر سندھ کے لیے بڑا پیکیج دینے کا کہا جائے گا۔

گھوٹکی کو یونورسٹی دینے کے لیے بھی وزیر اعظم سے بات کریں گے ۔گھوٹکی 50فیصد گیس اور تیل کی رائلٹی دیتا ہے۔جی ڈی اے رہنما اور سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب ایک اچھے انسان ہیں محنت کرتے ہیں. جس طرح وہ کام کر رہے ہیں ان کو وقت دینا چاہیے ہم سب کرپشن کے خلاف اس کے ساتھ ہیں عمران خان سندھ کے دورے پر آ رہے ہیں ان کے آگے ہم سندھ کے مسائل رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں پر سندھ گورنمنٹ کی کچھ اپنی بھی ذمہ داریاں ہیں وہ سارا ملبہ فیڈرل حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے جس کو حل کرنا حکومت کا کام ہے۔سندھ میں جو مسائل ہیں ان کو سندھ حکومت حل کرے ۔ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آ رہی احتساب کے بعد تبدیلی خود بخود آجائے گی ۔میڈیا کے کے توسط سے میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ شیل گیس اور شیل آئل جو ہارڈ راگ کے اندر ہوتا ہے مدر آف کاربان اس کو کہتے ہیں ہارڈ راگ کے اندر تیل اور گیس 90 پرسنٹ ہوتا ہے اس ٹیکنالوجی کے زریعے گیس اور تیل نکالین گے تو خود کفیل ہو جائیں گے یہی مشورہ میں نے ن لیگ کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی کو بھی دیا تھا لیکن انھوں نے کام کرنے کے بجائے ویسے ہی پانچ سال ضائع کردیئے۔

اجلاس کے بعد پیر پگارا نے کارکنان اور عقیدت مندوں سے خطاب بھی کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات