Live Updates

فواد چوہدری جتنا بھی شور مچالیں، حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی، سنیٹرسحرکامران

اگر آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو حکومت الیکشن کمیشن سے اپنی پیٹشن واپس نہ لیتی، خصوصی گفتگو

اتوار 13 جنوری 2019 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماسنیٹر سحرکامران نے کہاہے کہ فواد چوہدری جتنا بھی شور مچالیں، حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔ اگر آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو حکومت الیکشن کمیشن سے اپنی پیٹشن واپس نہ لیتی۔اتوارکوخصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علیمہ خان کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی بنے۔

(جاری ہے)

ہم چایتے ہیں جیسے فیصلے اپوزیشن کے لیے آتے ہیں، حکومت کے لیے بھی ایسے فیصلے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا نقصان عوام کو ہورہا ہے، تحریک انصاف کے اندر اس معاملے پر تحفظات موجود ہیں۔پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ حکومت نظام چلانے کے لیے ماحول بناتی ہے، انہوں نے اپوزیشن اور اپنے درمیان بہت فاصلہ پیداکردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت احتجاجی سیاست ترک نہیں کرے گی، پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات